ریحام خان کو پاکستان عام آدمی پارٹی میں شمولیت کی دعوت

ریحام خان کو پاکستان عام آدمی پارٹی میں شمولیت کی دعوت
ریحام خان کو پاکستان عام آدمی پارٹی میں شمولیت کی دعوت

  

پشاور (ویب ڈیسک) پاکستانی عام آدمی پارٹی نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ آن لائن نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاہے کہ ہفتہ کے روز عام آدمی پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں ریحام خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، عام آدمی پارٹی کے ترجمان ارسلان ملک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی قائدین نے ریحام خان کو گزشتہ روز پارٹی میں شمولیت کیلئے باقاعدہ دعوت دی ہے تاہم ابھی تک ریحام کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما ریحام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

مزید : قومی