تصویر کھنچوانے کے شوقین نریندر مودی آسیان سمٹ میں الٹے ترنگے کے سامنے فوٹو شوٹ کرواتے رہے

تصویر کھنچوانے کے شوقین نریندر مودی آسیان سمٹ میں الٹے ترنگے کے سامنے فوٹو ...
تصویر کھنچوانے کے شوقین نریندر مودی آسیان سمٹ میں الٹے ترنگے کے سامنے فوٹو شوٹ کرواتے رہے

  

کوالالمپور (ویب ڈیسک) نریندر مودی فوٹو کھنچوانے کا جنون کی حد تک شوق رکھتے ہیں جہاں جاتے ہیں فوٹو شوٹ ضرور کرواتے رہتے ہیں۔ آسیان سمٹ میں شرکت کیلئے گئے تو جاپانی وزیراعظم کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانے کے چکر میں یہ دیکھنا بھول ہی گئے کہ انکے پیچھے بھارتی ترنگا الٹا لگا ہے۔ سبز رنگ اوپر اور زعفران رنگ نیچے تھا۔نریندرمودی کی وہ حرکت بھی دنیا کو یاد ہو گئی جب انہوں نے محض ایک تصویر کھنچوانے کے لئے فیس بانی کے بانی مارک زرک برگ کو بازو سے پکڑ کر پیچھے ہٹا دیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر بھارت ، پاکستان سمیت دنیا بھر سے صارفین نے نریندری مودی کے روئیے پر شدید تنقید کی تھی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس