نوجوان لبنانی گلوکارہ کی تصویر کوگھورتے ہوئے عرب طالبعلم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

نوجوان لبنانی گلوکارہ کی تصویر کوگھورتے ہوئے عرب طالبعلم جان سے ہاتھ دھو ...
نوجوان لبنانی گلوکارہ کی تصویر کوگھورتے ہوئے عرب طالبعلم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )نوجوان لبنانی گلوکارہ کی تصویر کو گھورتے ہوئے  ایک مصری طالبعلم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

اماراتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق  ایک نوجوان مصری طالبعلم سٹرک پر لگی پُرکش لبنانی اداکارہ و گلوکارہ حائفہ وہبی کی تصویر کو گھورتے ہوئےحادثے کا شکار ہو نے کے باعث جاں بحق ہو گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق  سکول کا طالبعلم شمال مشرقی علاقے کی ایک بندرگاہ کے قریب سٹرک عبور کر رہا تھا کہ میوزک شاپ کے اوپر نصب بورڈ پر حائفہ وہبی کی ایک بڑی تصویر پر اس کی نظر پڑی ۔ نوجوان خود پر قابو نہ رکھ سکا ااور سڑک پر موجود گاڑیوں کا خیال کیے بغیر حائفہ کی تصاویر کو گھورنا شروع کردیااور چلتا رہا،  اسی اثناءمیں ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ۔

مزید : تفریح