حکمران جماعت نے وفاقی پولیس کی مددسے بلدیاتی انتخابات جیتنے کی تیاری مکمل کرلی

حکمران جماعت نے وفاقی پولیس کی مددسے بلدیاتی انتخابات جیتنے کی تیاری مکمل ...
حکمران جماعت نے وفاقی پولیس کی مددسے بلدیاتی انتخابات جیتنے کی تیاری مکمل کرلی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت نے وفاقی پولیس کی مددسے بلدیاتی انتخابات جیتنے کی تیاری مکمل کرلی ،وفاقی دارالحکومت میں اپوزیشن کی جانب سے جلسے ،ریلیوں میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ ،دفعہ 144پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او موجود رہتا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو انتخابات جیتنے کے لیے تمام طرح کے ضابطہ اخلاق سے مبرا قرار دے دیاگیا ہے ۔

خبررساں ایجنسی  آن لائن کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جیتنے کے بعد دارالخلافہ میں بھی بلدیاتی انتخابات جیتنے کے لیے حکمت عملی تیارکرلی ہے ۔جس کے بعد پولیس اور انتظامیہ کی مددسے دفعہ ایک چوالیس اور لاوڈ سپیکر ایکٹ پر عمل درآمد کے نام پر اپوزیشن جماعتوں کو حراساں کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔یوسی تیس ،یوسی اکتیس ،یوسی ستائیس ،یوسی چودہ سمیت دیگر یونین کونسلز میں اپوزیشن جماعتوں بلخصوص پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے ،ریلیوں اور کارنر میٹنگز میں دفعہ ایک چوالیس ،لاوڈ اسپیکر ایکٹ پر عمل درآمد کے نام پر پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ جلسے ،ریلیوں اور کارنر میٹنگز میں دفعہ ایک چوالیس ،لاوڈ سپیکر ایکٹ پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ علاقے کا ڈی ایس پی اور ایس ایچ او موقع پر موجود رہتے ہیں جبکہ انہی یونین کونسلز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے لیے میدان مکمل طورپر انتظامیہ کی جانب سے خالی کرایاجارہاہے ۔اور جلسے ،ریلیوں اور کارنر میٹنگز میں دفعہ ایک چوالیس ،لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے ۔شہریوں نے حکومت کے اس امر کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہناتھاکہ حکومت مرضی نتائج کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے اسی لیے ایک وارڈ کے ووٹرز کو بھی دوسری وارڈ میں منتقل کردیاگیا ہے ۔

مزید : اسلام آباد