کم کردیشین نے بچے کی پیدائش پر 10لاکھ ڈالر سے زائد کے ’ڈائمنڈ نیکلس‘تحفے کی مانگ کر دی

کم کردیشین نے بچے کی پیدائش پر 10لاکھ ڈالر سے زائد کے ’ڈائمنڈ نیکلس‘تحفے کی ...
کم کردیشین نے بچے کی پیدائش پر 10لاکھ ڈالر سے زائد کے ’ڈائمنڈ نیکلس‘تحفے کی مانگ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی ووڈ کی اداکارہ کم کردیشین نے لاکھوں ڈالر مالیتی ہیرے کاہار تحفے میں لینے کی خواہش ظاہر کر دی ہے ،کم کردیشین نے آجکل سوشل میڈیا پر پُش پریزنٹ کی مہم چلا رکھی ہے ۔ ڈیلی میل کے مطابق کم کردیشن نے پُش پریزنٹ سے متعلق لکھا ہے کہ کیا آپ تحائف پر یقین رکھتے ہیں ، شاید میںنہیںرکھتی لیکن ایک فرینڈ نے مجھے ڈائمنڈ رِنگ تحفے میں دینے کی پیشکش کی ہے جبکہ ایک اور دوست نے کار دینے کا کہا ہے انہوں نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ سے سچورٹز جیولریSchwartz jewelry کی پہننے کی خواہش رہی ہے۔ کم کردیشین نے مزید لکھا کہ اس بارلارنس سچورٹز جیولری کا ڈائمنڈ نکلس کا تحفہ لینا پسند کروں گی ایسا ہی ایک ہار میں آرٹ پلس فلم گالا کے موقع پر پہن چکی ہوں ۔
سچورٹز جیولری کے زیورات دنیا کے مہنگے ترین تصور کئے جاتے ہیں اور اگر کم کردیشن کوسچورٹز جیولری کی ڈائمنڈ رنگ ملتی ہے تو تحفہ دینے کو ملین ڈالر ادا کرنا پڑینگے ۔یاد رہے کم کردیشین 9ماہ کی حاملہ ہیں ، اسی وجہ سے وہ بچے کی پیدائش کے وقت عزیز و اقارب سے تحائف کی خواہش مند ہیں ۔ ۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں حاملہ ہونے کےلئے نہیں بنی ، میری تقدیر میں کچھ اور لکھا ہے ۔ تاہم زچگی اور ماں بننے کا احساس بھی بہت اچھا ہے ۔ویب سائٹ جیزیبل ڈاٹ کام کے مطابق یقینی طور پر کردیشین کے شوہر کینے ویسٹ انہیں سچورٹز کا نیکلس لے کر دینگے تاہم اگر وہ وہاں سے نیکلس خریدتے ہیں تو انہیں ایک ملین ڈالر یا اس سے زائد ادا کرنا پڑیں گے ۔

مزید :

تفریح -