لڑکیوں کی ایجوکیشن کے فروغ کے سلسلے میں موقع ملا تو ضرور پاکستان جاﺅں گی : کرینہ کپور

لڑکیوں کی ایجوکیشن کے فروغ کے سلسلے میں موقع ملا تو ضرور پاکستان جاﺅں گی : ...
لڑکیوں کی ایجوکیشن کے فروغ کے سلسلے میں موقع ملا تو ضرور پاکستان جاﺅں گی : کرینہ کپور

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی ایجوکیشن کے فروغ کے سلسلے میں موقع ملا تو ضرور پاکستان جاﺅں گی ۔ ایک بھارتی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ موقع ملا تو یقینی طور پر پاکستان جاﺅں گی ۔میں دنیا میں کہیں بھی لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں جانے کی خواہش رکھتی ہوں۔کرینہ نے مزید کہا کہ تعلیم کا حصول ہر بچے کا حق ہے ، ہر جگہ معیاری تعلیم و تربیت کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ۔ بھارت کو ہی دیکھ لیجئے کہ ایجوکیشن کے فروغ کے باوجود متعدد علاقوں میں تاحال یہ ایک بڑا چیلنج ہے ۔

مزید : تفریح