بنگلہ دیش میں ایک گروہ بھائی چارے کا فروغ نہیں چاہتا :چوہدری نثار

بنگلہ دیش میں ایک گروہ بھائی چارے کا فروغ نہیں چاہتا :چوہدری نثار
بنگلہ دیش میں ایک گروہ بھائی چارے کا فروغ نہیں چاہتا :چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ایک گروہ بھائی چارے کا فروغ نہیں چاہتا ہے ،ہم جانتے ہیں کہ اس گروہ کا 1971میں کیا کردار تھا ۔ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے ،انسانی حقوق کے ادارے انصاف کے قتل پر خاموش کیوں ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی عوام تلخیاں بھلا کر تعلقات آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں لیکن ایک گروہ بھائی چارے کے فروغ کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں انسانیت کے قتل اور پاکستان سے انتقام کی آگ کو اب ختم ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میںیہ محسوس کرتا ہوں کہ جو کچھ بنگلہ دیش میں ہو رہا ہے وہ اخلاقیات ، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ دنیا اور بالخصوص بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے انصاف کے اس قتل پر خاموش کیوں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انتہائی رنجیدہ ہوں کہ ہم ان لوگوں کے لئے کچھ نہ کر سکے جن کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے آج سے 45 سال پہلے اپنے وطن پاکستان سے وفاداری نبھائی اور اس وقت کی  آئینی اور قانونی حکومت کا ساتھ دیا۔انھوں نے کہا کہ انسانیت کے قتل اور پاکستانیت سے انتقام کی آگ کو اب ٹھنڈا ہونا چاہیے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں یہ مسئلہ پھر اٹھاﺅں گا تاکہ بنگلہ دیش حکومت کے انتقام کی آگ کے آگے دیوار کھڑی کی جا سکے۔انھوں نے کہا کہ حاسدین جو بھی کہہ لیں پاکستانی اور بنگلہ دیشی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ دونوں برادر ممالک کو قریب سے قریب تر دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -