مصباح الحق کی طوفانی بیٹنگ، بی پی ایل کا افتتاحی میچ رنگ پور رائیڈر کے نام

مصباح الحق کی طوفانی بیٹنگ، بی پی ایل کا افتتاحی میچ رنگ پور رائیڈر کے نام
مصباح الحق کی طوفانی بیٹنگ، بی پی ایل کا افتتاحی میچ رنگ پور رائیڈر کے نام

  

میرپور( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم رنگ پور رائیڈرز کو فتح سے ہمکنار کرا دیا جبکہ محمد عامر کی شاندار باو¿لنگ کارکردگی رائیگاں گئی۔ اتوار کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) کے پہلے میچ میں رنگ پور رائیڈرز اور چٹاگانگ وائکنگز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ چٹاگانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز کا بھاری مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا، کپتان تمیم اقبال 51 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز ریہے جبکہ تلکارتنے دلشان 29، انعام الحق 36 اور جیون مینڈس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رنگ پور کی جانب سے ثقلین ساجب نے تین جبکہ ابو جید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ 188 رنز کے پد کے تعاقب میں رنگ پور کا آغاز اچھا نہ تھا اور وہ 23 رنز پر چار وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھی اور اس تباہی کے ذمے دار محمد عامر تھے جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک میڈن بھی کرایا۔ عامر نے میچ میں دوسری مرتبہ لگاتار دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں پریرا اور مصباح کو آو¿ٹ کیا اور اپنی ٹیم کو فتح کے دہانے پر پہنچا دیا۔ تاہم آخری اوور کرنے والے شفیع الاسلام 14 رنز کا دفاع نہ کر سکے اور رنگ پور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کی آخری گیند پر فتح اپنے نام کر لی۔ عامر نے چار اوورز میں ایک میڈن کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں لیکن ان کی یہ کاوش بھی ٹیم کو میچ جتوانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی۔ مصباح الحق کو چار چھکوں اور تین چوکوں سے مزین 61 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل