پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز نہیں رہے :شہر یار خان

پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز نہیں رہے :شہر یار خان
پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز نہیں رہے :شہر یار خان

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے ۔تفصیل کے مطابق پا کستان اور بھارت کے درمیا ن کرکٹ سریز کے معاملے پر آئی سی سی کے نمائندے جائلز کلار ک کی موجودگی میں چیئر مین پی سی بی شہر یار خان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششناک منوہر کے درمیان مذاکرات ڈیڑ ھ گھنٹے تک جاری رہے جس میں پاک بھارت کرکٹ سریز کے مقام پر بات چیت ہوئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کے حوالے سے آئی سی سی کے نمائندے جائلز کلارک کل میڈ یا بریفنگ دیں گے ۔ملاقات کے بعد آئی سی سی ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈ یا نمائندوں کے سوال پر شہر یار خان نے تفصیل بتانے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات نتیجہ خیز نہیں رہے ہیں ،اس موقع پر شہریار خان مایوس نظر آئے۔ملا قات میں پی سی بی کی جانب سے نجم سیٹھی نے بھی شرکت کی ۔۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 باہمی سیریز کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت بھارت کو آئندہ ماہ پاکستان سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات آنا ہے لیکن بھارت نے آنے سے انکار کردیا تاہم گزشتہ ہفتے بھارتی بورڈ نے تجویز پیش کی تھی کہ ون ڈے اور ٹی 20 میچز کی سیریز بھارت میں ہی کرائی جائے جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔

مزید : کھیل /اہم خبریں