یورپی ملک میں جب ایک شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تو اس کا کیا انجام ہوا ؟انتہائی حیران کن کہانی

یورپی ملک میں جب ایک شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تو اس کا کیا انجام ہوا ...
یورپی ملک میں جب ایک شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تو اس کا کیا انجام ہوا ؟انتہائی حیران کن کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بخارسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کی حالیہ لہر نے دنیا بھر کو خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔ پیرس حملوں کے بعد اس خوف میں مزید شدت آ گئی ہے۔ گزشتہ روز رومانیہ کے ایک ٹی وی ”رئیلیٹاٹی“(Realitatea)نے ایک خبر نشر کی ہے جس میں اسی خوف کا ایک مظاہرہ بیان کیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق رومانیہ کی پارلیمنٹ میں شادی کے ملبوسات کی ایک نمائش جاری تھی۔ اس میں ایک شخص داخل ہوا۔ جب وہ شخص سکیورٹی کے مرحلے سے گزر کر ہال میں داخل ہوا تو اسے مذاق کی سوجھی اور اس نے قدرے بلند آواز میں ”اللہ اکبر“ کا نعرہ لگا دیا۔
اس شخص کے اللہ اکبر کہنے کی دیر تھی کہ ہال میں کھلبلی مچ گئی اور لوگ ادھرادھر دوڑنے لگے۔ سکیورٹی اہلکار فوری طور پر حرکت میں آ گئے اور انہوں نے اس شخص کو دبوچ کر زمین پر گرا لیا اور اس پر بندوقیں تان لیں اور اسے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن لے گئے۔رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اپنی بیوی کے ہمراہ اس نمائش میں ایک سٹال لگا رکھا تھا۔ حقیقت حال واضح ہونے پر وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ اس شخص نے بہت برا مذاق کیا ہے، خاص طور پر پیرس حملوں کے بعد ایسا مذاق ٹھیک نہیں تھا۔