چینی قصائی کس جانور کا گوشت بیف کہہ کر بیچتا رہا ،وہ جانور جو چینی بھی نہیں کھاتے

چینی قصائی کس جانور کا گوشت بیف کہہ کر بیچتا رہا ،وہ جانور جو چینی بھی نہیں ...
چینی قصائی کس جانور کا گوشت بیف کہہ کر بیچتا رہا ،وہ جانور جو چینی بھی نہیں کھاتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی غمزدہ ہیں کہ کچھ زرپرست انسان انہیں  گدھے کا گوشت بیف اور مٹن کہہ کر کھلا رہے ہیں مگر ذرا ٹھہریئے، اس ظلم کا شکار ہم پاکستانی تنہائنہیں ہیں۔ چین میں بھی ایک گینگ گرفتار ہواہے جو لوگوں کو چوہوں اور لومڑیوں کا گوشت کھلا رہا تھا اورخریداروں کو بتاتا تھا کہ یہ پورک(سوئر کا گوشت) اور بیف ہے۔ اس گینگ میں 63ملزمان شامل تھے جنہیں پبلک سکیورٹی کے حکام نے گرفتار کیا ہے۔ حکام کو اطلاع دی گئی تھی کہ ملزمان چوہوں اور لومڑیوں کا شکار کر رہے ہیں اور دیگر شہریوں سے بھی سستے داموں خرید رہے ہیں۔ جس پر حکام شبہ ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا۔
نیوز ویب سائٹ ایلیٹ ریڈرزڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ وہ یہ گوشت پورک اور بیف بنا کر ہوٹلوں پر فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے کئی من مردہ چوہے، لومڑیاں اور ان کا گوشت بھی برآمد ہوا۔ یہ لوگ شنگھائی اور گردونواح میں چوہوں اور لومڑیوں کا شکار کرتے اور خریدتے تھے اور انہی علاقوں کے ہوٹلوں کویہ گوشت فروخت بھی کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق ملزمان اب تک 16لاکھ ڈالر(تقریباً16کروڑ روپے) مالیت کا گوشت شہریوں کو فروخت کر چکے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -