بھارتی ریاست اتر پردیش میں خواتین سے چھیڑچھاڑ کرنے پر7 سال کیلئے جیل جانا ہوگا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں خواتین سے چھیڑچھاڑ کرنے پر7 سال کیلئے جیل جانا ...

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو7 سال کیلئے جیل جانا پڑے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستاتر پردیش میں کسی لڑکی یا عورت کو فحش نظر سے گھورنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ایسا کیا تو سات سال تک کے لئے جیل جانا پڑ سکتا ہے۔حکام کاکہنا ہے کہ کسی ذاتی کام میں لگی خواتین یا لڑکی کو مسلسل دیکھنا، فحش نظر سے گھورنا، فوٹو کھینچنا اوراسے نشر کرنا قابل سزا جرم ہے۔

مزید : بین الاقوامی