دو سال کا بچہ بھی دہشت گرد ؟ شیخوپورہ پولیس نے ایف آئی آر کاٹ ڈالی

دو سال کا بچہ بھی دہشت گرد ؟ شیخوپورہ پولیس نے ایف آئی آر کاٹ ڈالی
دو سال کا بچہ بھی دہشت گرد ؟ شیخوپورہ پولیس نے ایف آئی آر کاٹ ڈالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(نیوز ڈیسک) تھانہ فیکٹر ی ایریا پولیس کا انوکھا کارنامہ، دودھ پیتے دو سال کے بچے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے رو ز یوسی 25کو ٹ پنڈی داس کے ایک پولنگ پرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے نامزد امیدوار رانا طارق اور جماعت اسلامی،اور مذہبی تنظیموں کے مشترکہ آزاد امیدور حاجی جمیل گروپ کے درمیان ہونے والی فائرنگ اور ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان ہونے والے 10سے زائد افراد کے نتیجہ میں پولنگ کا عمل معطل کرنے اور ری پولنگ کے احکامات کے بعد تھانہ فیکٹر ی ایریا پولیس نے150سے زائد افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کامقدمہ درج کیا۔ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے والے دونوں گروپوں کے خلاف یہ ایف آئی آر درج تو کی گئی ہے لیکن دلچسپ امریہ ہے کہ ایف آئی آر میں پولیس نے ایک2سالہ دودھ پیتے بچے اقدس خالد کے خلاف بھی ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے خواتین اور مردوں کو زخمی کرنے کے جرم میں دہشتگردی ایکٹ لگادی گئی ہے۔ایس ایچ اوتھانہ فیکٹری ایریا سے جب مذکورہ واقعہ اور ایف آئی آر کے اندارج کئے جانے کے حوالہ سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ عدالت میں اس کا فیصلہ ہوگا دوسری جانب مذکورہ علاقہ کے رہایشیوں نے پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرہ کے وقت بھی ننھا اقدس خالد اپنی ماں کی گود میں دودھ پی رہاتھا۔

مزید :

شیخوپورہ -