راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں :امریکی سینیٹر جان مکین

راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں ...
راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں :امریکی سینیٹر جان مکین

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین امریکی سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی جان مکین نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جان مکین کا کہناتھا کہ آرمڈ سروسز کمیٹی کے ساتھ جنرل راحیل شریف کی ملاقات انتہائی اچھی رہی ،ملاقات کے دوران نقطہ نگاہ افغان طالبان اور داعش کیخلاف جنگ رہی ۔جان مکین کا کہناتھاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کئی جوان شہید ہوئے ہیں ،دہشتگردوں کیخلاف پاکستان کے بہادر فوجیوں کی قربانیاں قابل ستائش ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی ،مشکل دور میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں