عمران خان بھی علی احسن مجاہد اور صلاح الدین قادر کی پھانسی رکوانے کی کوششیں کرتے رہے:اسحاق خاکوانی

عمران خان بھی علی احسن مجاہد اور صلاح الدین قادر کی پھانسی رکوانے کی کوششیں ...
عمران خان بھی علی احسن مجاہد اور صلاح الدین قادر کی پھانسی رکوانے کی کوششیں کرتے رہے:اسحاق خاکوانی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کوششیں بھی جماعت اسلامی کے راہنما علی احسن مجاہد اور صلاح الدین قادر کو بنگلہ دیش میں پھانسی رکوانے میں بار آور ثابت نہ ہو سکیں ،نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماﺅں علی ا حسن مجاہد اور صلاح الدین کی پھانسی کو رکوانے کے لیے وزیراعظم حسینہ واجد سے ہنگامی بنیادوں پر رابطے کی کوشش کی تھی، عمران خان کی طرف سے فوری طور پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو ای میل بھی ارسال کی گئی تھی ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں تحریک انصاف کے رہنماءاسحاق خاکوانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے بنگلہ دیش میں غیر قانونی پھانسیوں کے خلاف کیس تیار کرکے ہفتہ کی سہ پہر عمران خان کو پیش کیا۔ عمران خان نے فوری طور پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کو ٹیلی فون کیا تو بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے سٹاف نے پوچھا کس لیئے بات کرنا چاہتے ہیں،کوشش کے باوجود وزیر اعظم سے عمران خان کی بات نہ ہو سکی تاہم انہوںنے فوری طور پر عمران خان کے ای میل آئی ڈی کے ذریعے خط بھیج دیا جو ہفتہ کی شام چھ بجے کے قریب بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو مل بھی گیا تھا جس کی تصدیق ہو گئی تھی ۔ تاہم 5 گھنٹوں کے بعد جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو پھانسی دے دی گئی۔

مزید : اسلام آباد