وہ چار الفاظ جو آپ کی شادی شدہ زندگی کو بے حد خوشگوار بناسکتے ہیں، ماہر نفسیات نے بہترین مشورہ دے دیا

وہ چار الفاظ جو آپ کی شادی شدہ زندگی کو بے حد خوشگوار بناسکتے ہیں، ماہر ...
وہ چار الفاظ جو آپ کی شادی شدہ زندگی کو بے حد خوشگوار بناسکتے ہیں، ماہر نفسیات نے بہترین مشورہ دے دیا

  

نیویارک(نیوزڈیسک)شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانے کی خواہش ہر انسان کی ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ خواہش پوری ہوجاتی ہے اور کبھی شادی شدہ زندگی ایک بھیانک خواب بن جاتی ہے لیکن اب ماہر نفسیات نے چار ایسے جادوئی الفاظ بتادئیے ہیں جن پر عمل کرکے آپ کی شادی شدہ زندگی خوشگوار ہوجائے گی۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ماہر نفسیات مینلو پارک کا کہنا ہے کہ چار الفاظ What do you thinkیعنی ’تم کیا سوچ رہے ہو‘ ؛ایسے الفاظ ہیں جن میں سوال بھی ہے اور ساتھ ہی محبت کا اظہار بھی۔اس کا کہنا ہے کہ اکثر مسائل اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب آپ کا جیون ساتھی یا آپ ایک دوسرے کوکہتے ہیں کہ ’تمہیں میری پرواہ نہیں ہے‘۔اس طرح کے الفاظ کی ادائیگی کے بعد فاصلے بڑھنے لگتے ہیں اور اچھی خاصی چیز بھی خراب ہوجاتی ہے۔مارہ نفسیات نے مشورہ دیا کہ اگر آپ ’تم کیا سوچ رہے ہو‘کے الفاظ ادا کریں گے تو آپ کے جیون ساتھی کو یہ برے بھی نہیں لگیں گے،وہ آپ کو اپنے دل کی بات بتائے گا اور ساتھ ہی دلوں میں فرق بھی نہیں آئے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس