فلم’’دوبارہ پھر سے ‘‘ مکمل، دنیابھر میں ریلیز کی تیاریاں

فلم’’دوبارہ پھر سے ‘‘ مکمل، دنیابھر میں ریلیز کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فلم ’’دوبارہ پھر سے ‘‘کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں یہ فلم دنیا بھر میں رونمائی کے لئے25نومبر کو پیش کی جائے گی اس با ت کا اعلان فلم کے پروڈیوسر اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے فاونڈر اور صدر سلمان اقبال نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران کیا۔ فلم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی شہری کی محبت پر مشتمل ہے، جسے معروف ہدایت کار مہرین جبار نے ڈائیریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کے پروڈیوسر خود سلمان اقبال ہیں، فلم دوبارہ پھر سے کی زیادہ تر شوٹنگ نیویارک اور کراچی میں کی گئی ہیں، جبکہ اس میں عدیل حسین، حریم فاروق، صنم سعید، علی کاظمی، طوبیٰ صدیقی، عتیقہ اوڈھو، شاز خان اور موسیٰ احمد خان کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے بتایا کہ فلم ’’دوبارہ پھرسے‘‘اے آر وائی فلمز کی اس سال میں تیسری کاوش ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے فلمی شائقین کو معیاری تفریح سے لطف اندوز کررہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر فلم کی ہدایت کار اور کو پروڈیوسر مہرین جبار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فلم ’’دوبارہ پھر سے‘‘کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، ہم بہت جلد اپنی فلم کو شائقین کے سامنے پیش کرنے جارہے ہیں، اس موقع پر انھوں نے اے آئی وائی فلمز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ مجھے اے آر وائی فلمز کی پیشہ ور اور اپنے کام میں مہارت رکھنے والی ٹیم کے ہمراہ کام کرنے کا موقع ملا، اور کام کے دوران آنے والے واقعات اور لمحات مجھے ہمیشہ یاد رہیں گے۔ فلم ’’دوبارہ پھر سے ‘‘سات ساونڈ ٹریکس پر مشتمل ہے جس میں ہانیہ اسلم، شیراز اپل ، جمی خان، عروج آفتاب اورریکھا بھردواج نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اس موقع پر میاں شہزاد نے اے آر وائی فلمز سمیت فلم کے ڈائریکٹر اور تمام کاسٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فلم سے متعلق نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ شائقین کو اے آر وائی فلمز کی یہ کاوش ضرور پسند آئے گی، اور عوام ایک بار پھر سینماوں کا رخ کریں گے، انھوں نے کہا کہ محب وطن ہونے کے ناطے ہم پاکستانی فلم انڈسٹری کو اپنے صحیح مقام پر دیکھنے کی خواہاں ہے، اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے ہمیشہ تیار ہیں۔ اس موقع پر ذیشان اختر کا کہنا تھا کہ ملک میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہے اورہم نے فلمی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں باصلاحیت افراد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان کی مقامی فلمی صنعت کی بحالی میں ہم اپنا کردار ادا کررہے ہیں، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -