ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ

ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں کمی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے قرضوں پر سود کی شر ح میں اضافے کا امکان ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں وقفے سے قبل کاروباری سرگرمیوں کا آغاز حصص کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔نکئی۔ 225 انڈیکس 70.68 پوائنٹس (0.39 فیصد ) اضافے کے ساتھ 18038.09 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 7.03 پوائنٹس (0.49 فیصد) بڑھنے کے بعد 1435.49 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی۔ہینگ سینگ انڈیکس 57.46 پوائنٹس (0.26 فیصد) اضافے کے ساتھ 22401.67 پوائنٹس رہا۔چین کی سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 27.41 پوائنٹس (0.86 فیصد) بڑھ کر 3220.27 پوائنٹس اور شینزن کمپوزٹ انڈیکس 6.63 پوائنٹس (0.31 فیصد ) بڑھنے کے بعد 2117.91 پوائنٹس پر آگیا۔

مزید :

کامرس -