اداکاری سے کنارہ کشی کے بارے میں غور کررہی ہوں،میرا

اداکاری سے کنارہ کشی کے بارے میں غور کررہی ہوں،میرا
 اداکاری سے کنارہ کشی کے بارے میں غور کررہی ہوں،میرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل میرانے کہا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدانے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں ۔ میرا نے کہا کہ اداکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔فلموں اورڈراموں میں ہر طرح کے کردار شوق سے ادا کرتی ہوں ۔ میں اداکاری سے کنارہ کشی کے بارے میں غور کررہی ہوں۔پاپ میوزک شروع سے ہی میرا پسندیدہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جلد ہی ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بین الاقوامی معیار کی فلموں اور ڈراموں کا آغاز کروں گی۔

مزید :

کلچر -