شریف براد ران کوپانامہ لیکس کا حساب دینا ہی پڑے گا، شہباز خان

شریف براد ران کوپانامہ لیکس کا حساب دینا ہی پڑے گا، شہباز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ (بیورورپورٹ) پاکستان عوامی تحریک بینونی کے رہنما رائے شہباز خان نے کہا ہے کہ شریف براد ران جتنا مرضی بھاگ لیں پانامہ لیکس کا حساب دینا ہی پڑے گا،عربیوں کو شکار کے اجازت نامے دے کر وہ کب تک احتساب سے بچتے رہیں گے۔وزیراعظم نے تو کبھی قطر میں سرمایہ کاری کا ذکر تک نہیں کیا تھا لیکن جب پھنسے ہیں تو قطر کے شہزادے کا خط آگیا آخر کب تک ان کو شہزادے بچائیں گے جن کے اپنے نام پانامہ لیکس میں ہیں،نواز شریف ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں تاکہ بادشاہ بن کر ان کی آنے والی نسلیں بھی لوٹ مار کرتی رہیں لیکن پاکستان عوامی تحریک کے کارکن سر پر کفن باندھ کر ان ظالموں کا احتساب کریں گے اور ان سے سانحہ مادل ٹاؤن کے مظلوموں کا حساب لیں گے،اور ان ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،رائے شہباز خان نے مزید کہا کہ کرپشن ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،چوروں کو چوراہوں پر لٹکانا ہو گا ۔

مزید :

عالمی منظر -