چین ، کوئلے کی کان میں دھماکہ ،4افراد ہلاک

چین ، کوئلے کی کان میں دھماکہ ،4افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چنگ شا (این این آئی ) چین کے مرکزی صوبے ہونان کی کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ ہونے کے باعث 4افراد ہلاک ہو گئے ، دھماکہ گذشتہ روز شاؤ ڈانگ کاؤنٹی کی کان میں پیش آیا جس میں پانچ کان کن کام کررہے تھے ،دھماکہ ہوتے ہی دو کان کن موقعہ پر دم توڑ گئے جبکہ تین دوسرے شدید زخمی ہیں ، ان میں سے دو ہسپتال جا کر ہلاک ہو گئے ،ایک زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہے ،حادثے کی تحقیقات شرو ع کر دی گئیں ۔

مزید :

عالمی منظر -