جنگ بندی کی خلاف ورزی، یمنی فوج کو جوابی کارروائی کا حکم

جنگ بندی کی خلاف ورزی، یمنی فوج کو جوابی کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء (این این آئی)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے سرکاری فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دے۔عرب ٹی وی کے مطابق صدر ھادی نے مغربی یمن میں تعینات فوج نے پانچویں ریجن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل توفیق القیز سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یمنی باغیوں کی سیز فائر خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے جنرل القیز نے صدر کو میدان جنگ کی تازہ ترین صورت حال بارے بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر صدر نے سرکاری فوجی عہدیدار سے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے باغیوں کے خلاف کارروائی میں کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ صدر ھادی کا کہنا تھا کہ یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کے لیے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -