حکمرانوں نے عوام کو دھماکوں،ڈاکوں اور فاقو ں کے سوا کچھ نہ دیا،عبدالعلیم خان

حکمرانوں نے عوام کو دھماکوں،ڈاکوں اور فاقو ں کے سوا کچھ نہ دیا،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے غربت ‘ بے روزگاری اور دہشتگردی کی ماری عوام کو دھماکوں ‘ ناکوں ‘ ڈاکوں اور فاقوں کے سوا کچھ نہیں دیا ‘ گزشتہ روز لاہور کی سڑکوں پر دن دیہاڑے ٹریفک سگنل پر ہزاروں افراد کی موجودگی میں مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے خوفناک واقع نے خادم اعلیٰ کی گڈ گورننس اور تھانہ کلچر کی تبدیلی کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ حکومت نے پولیس کو اربوں روپے کی مراعات سے نوازا مگر کارکردگی سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پولیس کو مراعات دیکر سیاسی مخالفوں سے انتقام لینے اور اپنے پروٹوکول پر لگا دیا جائے گا تو پھر ایسے ہی نتائج آئیں گے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 70 ہزار اشتہاری دندناتے پھر رہے ہیں جو پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت درخواست کرے تو ہم پنجاب پولیس کی مفت ٹریننگ کروانے کیلئے تیار ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے آئی جی کو پنجاب پولیس کی ٹریننگ اور تربیت کیلئے کچھ دنوں کیلئے بھیج سکتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی کا عملی ماڈل اگر دیکھنا ہے تو آ ئیں خیبر پختونخواہ کی پولیس کو دیکھیں۔ جہاں سیاسی مداخلت سے پاک پولیس سسٹم میں صرف اور صرف میرٹ کو فالو کیا جاتا ہے۔