حکومت توانائی بحران اور دہشتگردی ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے،عمران نذیر

حکومت توانائی بحران اور دہشتگردی ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے،عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ ہماری حکومت توانائی کے بحران اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے،مسلم لیگ ن نے سیاست میں رواداری اور جمہوری اقدار اور شفافیت کے مثالی کلچر کو فروغ دیا ہے جبکہ مخالفین نے سیاست کو گندا کرنے کی کوشش کی ہے، 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ پر امن اور معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط معیشت ہے۔ گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام کے میعار زندگی کو بلند کرنے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری سیاسی نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے،اور قوم کو تقسی کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو گئے ہیں عوام جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاسی کون کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔