حکمران پیپلز پارٹی کی طاقت سے بخوبی آگاہ ہیں،اشرفبھٹی

حکمران پیپلز پارٹی کی طاقت سے بخوبی آگاہ ہیں،اشرفبھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چاہے توچوبیس گھنٹوں میں پاناما لیگ کاپہیہ جام کرسکتی ہے، نادان دوستوں پر انحصار کرنیوالے حکمران ہماری طاقت اورصلاحیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ہمارے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی تنقید اورتجاویزکو حکومت سنجیدگی سے لے ورنہ اگرہمارے جیالے شاہراہوں پریا چوراہوں میں نکل آئے توحکمرانوں کااپنے محلات سے نکلنا مشکل ہوجائے گا۔پیپلزپارٹی کے خلوص کامذاق اڑایا گیا ،بد زبان اوربے لگام وزراء اپنے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کی سیاست کیلئے قبرکھودرہے ہیں ۔آج بھی میاں نوازشریف کے پانچ پیارے ان کی حکومت اورسیاست کاجنازہ اٹھانے کے درپے ہیں۔ حکمرانوں کی کرپشن کابوئنگ جہاز کریش ہوکررہے گا۔عوام نظام کی تبدیلی کیلئے2018ء کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کومینڈیٹ دیں گے۔وہ بلھے شاہ روڈ پرایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ گورنرسندھ کی تبدیلی عجلت میں کی گئی ،اس قسم کااندازحکومت ناقابل فہم ہے۔