بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب

بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا۔اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے پاکستان یوتھ فورم اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ٹرسٹ یوکے کے تعاون سے الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سنٹر سبزہ زار میں تقریب کا اہتمام کیا جس کا مقصدبچوں میں تعلیم، صحت،تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور ان کی فلاح و بہبود میں بہتری کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔اسی حوالے سے بچوں میں تحائف کی تقسیم سمیت پپٹ شو، میجک شو،،فیس پینٹنگ اور مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس سے بچے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔اس تقریب میں الخدمت رضاکار پروگرام سے رانا حسن اورشعبہ تعلیم سے علی ارسلان سمیت مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔