حضرت داتا گنج بخش کے عرس پر تمام شرعی کاموں پر پابندی لگائی جائے،خادم حسین

حضرت داتا گنج بخش کے عرس پر تمام شرعی کاموں پر پابندی لگائی جائے،خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) تحریک لبیک یارسول ﷺ کے زیراہتمام حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کے موقع پر مرکزی وصوبائی قائدین وہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔اور مزار داتاگنج بخش علی ہجویری پرسرپرست اعلیٰ تحریک علامہ خادم حسین رضوی ء مرکزی ناظم نشرواشاعت صاحبزادہ پیرمحمد اعجاز اشرفی ء پیرحکیم آصف نقشبندی ء مولانا محبوب الہٰی ء غلام عباس فیضی ء کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ حاضری دی ۔عرس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ء علامہ خادم حسین رضوی نے کہاکہ داتاگنج بخش علی ہجویری نے کشف الحجوب میں لکھاہے کہ ولی کی ساری زندگی حضور ﷺ کے سانس کے برابر بھی نہیں ۔آپ تعلیمات نبوی ﷺ کا غیر تمندانہ نمونہ تھے جس کی بدولت پنجاب برصغیرمیں اسلام کی روشنی عام ہوگئی ۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ داتاگنج بخش علی ہجویری کی فکر کی امین ہے ۔اور اس اہم موقع پر ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ کی تعلیم کی روشنی میں آپ کے عرس پر غیر شرعی تمام حرکات وسکنات پر حکومت فوری پابندی لگائے