شمالی چین اور بیجنگ میں شدید برفباری ،کاروبار زندگی معطل

شمالی چین اور بیجنگ میں شدید برفباری ،کاروبار زندگی معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(این این آئی )شمالی چین میں شدید برف باری کے باعث کاروبار زندگی معطل جبکہ ہائی وے پر مختلف مقامات پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ شمالی چین کے خود مختار علاقوں منگولیا ، یغور اور سنکیانگ میں سرد ہواؤں کیساتھ برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس کے زیر اثر بیس سینٹی میٹر برف پڑی اور وسیع علاقے نے سفید چادر تان لی۔ وقفے وقفے سے جاری رہنے والی برفباری سے ہائی وے پر مختلف مقامات پر ٹریفک جام ہوگیا اور دس ایکسپریس ویز کو بند کرنا پڑا۔ ہائی وے بند ہونے سے انٹر سٹی بس سروس بند ہو گئی۔ یغور کی کاؤنٹی فویون میں برفباری کے باعث دس چرواہے پانچ سو مویشیوں سمیت پہاڑوں میں پھنس گئے جنہیں ریسیکو اہلکاروں نے پولیس کی مدد سے بچا لیا۔
سردی کی شدید لہر کے باعث بیجنگ کے بعض حصوں میں اتوار علی الصبح سے برف باری ہو رہی ہے ۔ پیشنگوئی کی گئی ہے بارش اور برف باری کا سلسلہ چالیس گھنٹے سے زیادہ دیر تک رہے گا جبکہ شہر کے مغربی اور شمالی علاقوں کے لئے ممکنہ شدید برفانی طوفان کا امکان ہے ۔ برفباری کے بعد شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی اور درجہ حرارت کم از کم منفی دس ڈگڑی سیلسیس تک گر جائے گا۔ بیجنگ کے میونسپل ماحولیاتی مانیٹرنگ سینٹر نے کہا کہ برفباری کے باعث سموگ ختم ہو جائے گی اور منگل تک فضائی کوالٹی اچھی ہوگی ۔

مزید :

عالمی منظر -