کویت کا امریکا سے 28ایف 18لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

کویت کا امریکا سے 28ایف 18لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کویت سٹی(این این آئی)کویت کے وزیردفاع اور نائب وزیراعظم شیخ خالد الجراح نے بتایا ہے کہ ان کے ملک نے امریکا کے ساتھ پانچ ارب ڈالرز کے اسلحے کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔اس کے تحت کویت 28 ایف/اے لڑاکا جیٹ خرید کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں خالد الجراح نے ان رپورٹ کو مسترد کردیا کہ امریکا نے کویت کو دس ارب دس کروڑ ڈالرز مالیت کے چالیس ایف /اے 18 لڑاکا جیٹ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔ اسلحے کی ڈیل ایک ہی دن میں طے نہیں پا جاتی ہے بلکہ طویل مذاکرات کے بعد یہ عمل پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے۔واضح رہے کہ کویت میں 26 نومبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی مہم کے دوران میں امریکا سے چالیس لڑاکا جیٹ کی خریداری کا معاملہ ایک گرما گرم موضوع رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -