قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جنوری میں اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جنوری میں اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آئندہ برس جنوری میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس،اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاہد بلوچ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، این ایچ اے، او جی ڈی سی ایل، کروما ٹیکسٹائل، پنجاب ، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد ، فاٹا، آزادجموں و کشمیر، گلگت بلتستان شامل ہیں۔