قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر کی وفات پر کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر کی وفات پر کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی ) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر کی وفات پر چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی، صدر فواد اعجاز خان، صدر ایل آر سی اے خواجہ ندیم احمد، عامر الیا س بٹ، سلمان خان، حماد مقبول، رضوان نثار، محسن آفتاب قرشی، چوہدری شفقت حسین، نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان، راشد محمود بٹ، سید نجم السعید، اقبال بٹ، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی عارف، سابق ٹیسٹ امپائر رب نواز، آئی سی سی ایوارڈ یافتہ کرکٹ آرگنائزر ملک سرور محمود، جاوید اشرف، ولید یعقوب، محمد کلیم، اظہر حسین، ظہور عالم، محمد صابر پیا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔