انٹرنیشنل سکورر سید نجم السعید کی فرسٹ کلاس میچوں میں سکورننگ کی سنچر ی مکمل

انٹرنیشنل سکورر سید نجم السعید کی فرسٹ کلاس میچوں میں سکورننگ کی سنچر ی مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی )انٹرنیشنل سکورر سید نجم السعید نے فرسٹ کلاس میچوں میں سکورننگ کرنے کی سنچر ی مکمل کرلی۔ پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے لئے پچھلے چوبیس سال سے خدمات سرانجام دینے والے ویلفیئر انسپکٹر سپورٹس سید نجم السعید جو کہ 03-07-1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ریلوے میں ویٹ لفٹر کی حیثیت سے نوکری حاصل کی اور اس کے ساتھ کرکٹ کے میدانوں میں پی سی بی کے سکورر کی حیثیت سے ایک نیا مقام بنایا۔ انٹرنیشنل سکورر سید نجم السعید نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد اور پشاور کے درمیان کھیلے جانے والے پنک بال ڈے اینڈ نائٹ میچ میں فرسٹ کلاس میچوں میں سنچری مکمل کرلی۔ اس سے قبل ان کی کرکٹ بورڈ کیلئے 23 سالہ خدمات ہیں۔ اس دوران انہوں نے 24 ٹیسٹ میچ، 52 ون ڈے انٹرنیشنل جن میں 1996ء میں ورلڈ کپ کے میچز بھی شامل ہیں میں اپنے فرائض سر انجام دیئے ۔

اس کے علاوہ نیشنل ون ڈے، T-20 اور گریڈ II- کے میچز کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر چیف ایگزیکٹو پی وی سی اے نواب عاشق حسین قریشی ، نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری، سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ، اقبال بٹ، اویس اکبر، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی عارف، جاوید اشرف، ولید یعقوب، محمد کلیم، ظہور عالم، اظہر حسین، محمد عارف اور بہت سے کھلاڑیوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کھیلوں میں گراں قدر خدمات پر جتنا بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت وتندرستی عطا فرمائے تاکہ آئندہ بھی اسی طرح کھیل اور کھلاڑیوں کی خدمت کرتے رہیں۔