آفریدی پرفارم کریں ضرورت ہوئی تو ٹیم میں لینگے :انضمام الحق

آفریدی پرفارم کریں ضرورت ہوئی تو ٹیم میں لینگے :انضمام الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اگرپرفارم کرینگے اور ٹیم کوان کی ضرورت ہوگی تو انہیں شامل کیاجائیگا،عامر کی بالنگ بہت بہترین ہے لیکن وہ اس طرح پرفارم نہیں کررہے ٗچیف سلیکٹر نے اسد شفیق کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بہتر پرفارمنس اور ٹیم میں جگہ ہونے پر کھلاڑیوں کو شامل کیاجاتاہے، اگر کوئی اچھی پرفارمنس کررہاہوگا تو اسے ضرور سلیکٹ کیا جائیگا۔ملک کی سیاست کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کو آرگنائز کرنے کی ضرورت ہے، بہت سارے نئے کھلاڑی فرسٹ کلاس میں اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں ٗ انہیں کیمپ میں بلا کر ٹریننگ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسد شفیق میں جتنا ٹیلنٹ ہے اس نے اتنی پرفارمنس نہیں دی،محمد عامر کی بولنگ بہت بہترین ہے لیکن ویسی پرفارمنس نہیں دے رہا جیسی پہلے دیتا تھا ٗامید ہے بہت جلد اپنی پرانی پرفارمنس دیگا۔انضمام الحق نے کہا کہ مصباح کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے،یونس خان انہیں اچھا گائیڈ کرسکتے ہیں،اظہر کے لیے اچھا موقع ہے کہ سینئر کھلاڑی یونس خان ٹیم میں موجود ہے۔ہماری ٹیم کو برداشت اوراعتماد کی ضرورت ہے ٗ ہماری اکیڈمی کے کوچز بہت زبردست ہیں،جاوید میانداد سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انضمام الحق نے بتایا کہ عمراکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزادی تھی، سلمان بٹ کو میں نے فرسٹ کلاس کھیلنے کی اجازت دی۔انہوں نے کہا کہ ویوین رچرڈز اور برائن لارا پسندیدہ کھلاڑی ہیں، وسیم اکرم اور وقار یونس بہترین بولر ہیں، دور حاضر میں ورات کوہلی بہت اچھا کھلاڑی ہے اور ہاشم آملہ بہت بہترین کھیلتا ہے۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل خان اگر کریز پر رک جائے تو اسکور کرتاہے ٗاچھی اوسط کی وجہ سے اسے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا۔انضمام الحق نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈپی ایس ایل فائنل پاکستان میں کرانے کی کوشش کررہاہے ٗپی سی بی کے اقدامات سے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جنید خان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سائیڈ گیم میں کپتان بنایا تھا، جنید خان کاآپریشن ہوا ہے اسے ریکور کرنے کیلئے وقت درکار ہے ٗاللہ کرے وہ جلد ی پرانی پرفارمنس پر آجائے۔