نااہل حکمران پاکستان پر بوجھ بن چکے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

نااہل حکمران پاکستان پر بوجھ بن چکے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نااہل حکمران پاکستان پر بوجھ بن چکے ہیں۔ پانامہ لیکس اور نیوز لیکس کا معاملہ حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔ ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے۔ شریف خاندان نے کرپشن کے ذریعے کمائی دولت سے سیاست اور اقتدار پر قبضہ کررکھا ہے۔ پاک فوج نے بھارتی ڈرون طیارہ گرا کر قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ پاکستانی قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ اپوزیشن کا اتحاد نہ ہوا تو حکمران من مانیاں کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں ضلع لاہور کے عہدیداران وکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اہلسنّت آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک ختم کیا جائے۔ حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ حکومت بھارت کی پاکستان میں مداخلت کو عالمی سطح پر بے نقاب نہیں کرسکی۔ غریب عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہے۔
حکمرانو ں کی کرپشن نے جمہوریت کا چہرہ مسخ کردیا ہے۔ ٰ