شیر ا کو ٹ پو لیس نے اغو ا اورقتل کا خطرناک اشتہا ری ملز م گر فتا ر کر لیا

شیر ا کو ٹ پو لیس نے اغو ا اورقتل کا خطرناک اشتہا ری ملز م گر فتا ر کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) شیر ا کو ٹ پو لیس نے اغو ا اورقتل کا خطرناک اشتہا ری ملز م گر فتا ر کر لیا ،ملز م سے اسلحہ اور گو لیا ں بھی بر آ مد۔تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی اقبا ل ٹا ؤ ن عا دل میمن کی ہد ایت پر ڈی ایس پی نو اں کو ٹ سر کل فر حت عبا س نے ایس ایچ اوشیر ا کو ٹ وقا ص ظفر چو دھر ی پر مشتمل ٹیم بنا ئی جس نے اقد ام قتل ،اغو ا اورقتل کے مقد ما ت میں ملو ث اشتہا ری ملز م نذ یر مسیح ولد تا را مسیح کو گر فتا ر کر لیا ۔ملز م سے اسلحہ اوردرجنو ں گو لیا ں بھی بر آ مدہو ئی ہیں۔اس با رے میں ایس ایچ او شیر ا کو ٹ کا کہنا ہے کہ اشتہا ری ملز م نذ یر مسیح نے گر فتا ری سے قبل پو لیس ٹیم سے مز احمت بھی کی ۔ ملز م نے دوران تفتیش بتا یا کہ اس کے خلا ف گنڈ ا سنگھ قصو ر کے تھا نے میں بھی اغو ا اور قتل کی دفعا ت کے تحت مقد ما ت 166\12 درج ہیں اور اشتہا ر ی نذ یر مسیح کا ایک بھا ئی منیر مسیح بھی اس کے سا تھ مقد مے میں ملو ث تھا جس کو ضلغ قصو ر کی پو لیس نے پہلے ہی گر فتا ر کر لیا ہے، یہ 5سا ل سے اشتہا ر ی تھا جس کو شب روز محنت کے بعد گر فتا ر کیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -