قصور :پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت چار مقامات پر سرچ آپریشن ،15افراد گرفتار

قصور :پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت چار مقامات پر سرچ آپریشن ،15افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت چارمقامات پر سرچ آپریشن 15افراد گرفتار، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع قصور کے چاروں سرکلز میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سر چ آپریشن کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران سٹی سرکل سے 7،صدر سے 3،چونیاں سے 2اور پتوکی سرکل سے 3افراد کل 15 کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے 3پ سٹل، 4 کلوگرام چرس اور 100لیٹر شراب برآمد کی گئی ۔پولیس نے مختلف دفعات کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -