آصف زرداری کی واپسی کا فیصلہ ہو گیا ،وزیر اعظم نئے آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر کریں :بلاول بھٹو زرداری

آصف زرداری کی واپسی کا فیصلہ ہو گیا ،وزیر اعظم نئے آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے این این) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ ناکام ہوچکے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو بند کر دیا گیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں صحافیوں سے دلچسپ گفتگو ہوئی، انہوں نے صحافیوں کو سلام کیا اور ان کی خیریت کے ساتھ موسم کا احوال بھی پوچھا۔جس پر ایک صحافی نے بلاول کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کا موسم آپ نے گرما دیا ہے۔بلاول نے کہا کہ گرما دیا؟ مجھے لگتا ہے ابھی موسم اور گرم ہوسکتا ہے، ابھی تو ماحول کافی ٹھنڈا ہے، ابھی اور گرما گرمی ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں چاچا پر بات نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ صحافی مجھے پھنسوا دیتے ہیں، اس ملک میں اس سے بڑے بڑے مسائل ہیں اب چاچا پر بات نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری احتساب کیلئے 4نکات پیش کیے، حکومت ان پر عمل کرے، میں حکومت سے کیے گئے مطالبات پر بات کرنا چاہتا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے واپس آنے کا فیصلہ ہو گیا ہے، وہ واپس آئیں گے، میں دیکھ رہا ہوں کہ ان کی واپسی کیلئے لاہور کا موسم اچھا ہوگا یا کراچی کا۔ان کی واپسی کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔نئے آرمی چیف سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا اگر وزیراعظم نے فیصلہ میرٹ پر کیا ہے تو فوج جیسے اہم ترین ادارے کیلئے بہتر ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -