آرمی چیف نے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دیں ،ملک میں امن کا قیام آسان کام نہیں تھا :جنرل راحیل شریف

آرمی چیف نے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دیں ،ملک میں امن کا قیام آسان کام نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی،لاہور(اے این این،آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز لاہور گیریژن کے دورے سے کیا، آرمی چیف نے پاکستان آرمی اور رینجرز کے بڑے دربار سے خطاب کیا۔آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف نے لاہور گریژن میں فوج اور رینجرز کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن اور استحکام کا قیام کوئی آسان ٹاسک نہیں تھا۔ ہماری قربانیوں اور مشترکہ قومی عزم نے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بہادر قوم ہے ہم ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھول کر بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ملک میں امن و استحکام پیدا ہوا۔ دنیا کی زبردست فوج کی کمان کرنا میرے لئے باعث فخرہے۔ ہماری بہادر اور باہمت قوم نے ہر مشکل کا جراتمندی سے مقابلہ کیا ہے،پاک فوج کے جوان لگن اور قربانی کی عظیم روایات کو برقرار رکھیں۔ ہماری قربانیوں اور مشترکہ قومی عزم نے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد کی۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کی بہترین ، بہادر اور دلیر قوم ہے، عوام نے ہمیشہ منفی حالات میں صبر سے کام لیا۔ہمارے لوگ بہت باہمت اور قوم بہادر ہے جس ہمیشہ ہر مشکل کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا ہے ۔ پاک فوج کے جوان لگن اور قربانی سے فوج کی شجاعت، عوام کی خدمت اور قربانی کی عظیم روایات کو برقرار رکھیں۔ وہ مادر وطن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اس سے قبل گیریژن پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گوجرانوالہ گیریژن اور منگلا کور کا بھی الوداعی دورہ کیا ،آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی تربیت میں منگلا کور کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے خطاب میں کہا ہے کہ وطن کے لیے جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید :

صفحہ اول -