کابینہ نے منظوری دیدی ،اطلاعات تک رسائی کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا :مریم اورنگزیب

کابینہ نے منظوری دیدی ،اطلاعات تک رسائی کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ نے اطلاعات تک رسائی کے بل مجریہ2016 کی منظوری دے دی ہے جو موجودہ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔وہ گزشتہ روز سینیٹ میں کامل علی آغا اور دوسروں کی جانب سے پیش کردہ بل پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی میں بہتری لانے کیلئے بل کا مسودہ تیار کرلیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ارکان پارلیمینٹ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو بل کا تفصیلی جائزہ لے گی۔اس سے قبل اطلاعات کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے اجلاس کی صدارت کی۔اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کمیٹی کو بتایا کہ پارلیمینٹ کی کارروائی کی نگرانی سے متعلق ٹی وی چینلوں کی درجہ بندی کے بارے میں ورکنگ پیپر کو دو ماہ میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ذرائع ابلاغ پر غیراخلاقی اور متنازعہ اشتہار نشر اور شائع کرنے کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔

مزید :

صفحہ اول -