سب عمران خان کی شادی کی بات کرتے رہتے ہیں کوئی میری شادی کا بھی پوچھ لیں، مولانا فضل الرحمن

سب عمران خان کی شادی کی بات کرتے رہتے ہیں کوئی میری شادی کا بھی پوچھ لیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی )جمعیت العلماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سب عمران خان کی شادی کی بات کرتے رہتے ہیں کوئی میری شادی کا بھی پوچھ لے ، خیبرپختونخوا حکومت صوبے سے لا علم ہے ، پاکستان کو اقتصادی ترقی سے روکنا کسی اور کا ایجنڈا ہو سکتا ہے کے پی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لا رہے ۔ وہ پیر کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مجھ سے بھی شادی کا پوچھ لے ، سب عمران خان کی شادی کی ہی باتیں کر رہے ہیں ۔ فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے سے لاعلم ہے ، پاکستان کو اقتصادی ترقی سے روکنا کسی اور ایجنڈا ہو سکت اہے ، ہم کے پی کے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لا رہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے حوالے سے وزیراعظم نے مشاورت نہیں کی ، پوری قوم آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ، وہ عوام میں بہت مقبول ہو رہے ہیں ، آرمی چیف نے مدت ملازمت بخوبی سرانجام دی

مزید :

صفحہ اول -