آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے ،رحمن ملک

آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے ،رحمن ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے آج ملک امن کی جانب بڑھ رہا ہے، بطور سیاسی کارکن پوری قوم اور اپنی جماعت کی طرف سے جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کمرٹ ٹوٹ چکی ہے اور ملک امن کی جانب بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آرمی چیف کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی کارکن پوری قوم اور اپنی جماعت کی طرف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مزید :

صفحہ اول -