وزیراعلیٰ شہبازشریف بغیر پروٹو کول عام وین میں سفر کر کے ہسپتال پہنچے مریضوں اورلواحقین کی دعائیں

وزیراعلیٰ شہبازشریف بغیر پروٹو کول عام وین میں سفر کر کے ہسپتال پہنچے مریضوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بغیر کسی پیشگی اطلا ع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ کا اچانک دورہ کیا ۔ڈی سی اوننکانہ سمیت ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ کے اچانک دورے سے لاعلم رہی۔وزیراعلیٰ جب ہسپتال کا دورہ کررہے تھے تو ڈی سی او اورانتظامی افسران اطلاع ملنے کے بعد وہاں پہنچے۔وزیراعلیٰ بغیر پروٹو کول کے عام وین میں سفر کر کے ہسپتال پہنچے اورہسپتال کے مختلف وارڈ ز اورادویات کے سٹورروم کا معائنہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اورادویات کی فراہمی کے بار ے دریافت کیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ آپ کے دوروں سے ہسپتالوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری آرہی ہے اورننکانہ کے اس ہسپتال میں بھی علاج معالجے کے حوالے سے سہولتیں بہتر ہوئی ہیں۔مریضوں اوران کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دل میں حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کی تڑپ ہے اورآپ کی ذاتی توجہ کے باعث مریضوں کو بہتر علاج مل رہا ہے ۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت دے اور آپ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں ۔
دعائیں

مزید :

صفحہ آخر -