ملک میں اسلامی نظام رائج ہونا چاہیے، لیاقت بلوچ

ملک میں اسلامی نظام رائج ہونا چاہیے، لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ماڈل ٹاؤن توسیع میں سالانہ عشائیہ اور فیملی گیٹ ٹوگیدرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا نظام اسلامی ،فلاحی اور خود انحصاری پر قائم ہونا چاہیے۔آئین اور قانون کی حکمرانی اور اہل، امانت و دیانت دار قیادت پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں نمائندگی کرے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر عوام کی خیر خواہی کو ترجیح دے۔ جماعت اسلامی سٹیٹس کو نظام توڑ کر تھانہ کچہری، سرکاری دفاتر اور شہری سہولتوں کے حصول کے لیے ذلت کے کلچر کو تبدیل کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ اہم ہے۔چین پاکستان کا قابل اعتماد با اعتماد دوست ہے۔سی پیک منصوبہ کو پارٹی اور خاندانی سیاست سے بالاتر ہو کر قومی اتفاق رائے کا منصوبہ ہی رہنے دیا جائے۔چین اور ترکی سے تعلقات کے لیے وفاقی حکومت کے طرز عمل سے قومی وحدت و یکجہتی کی بجائے شخصی اور خاندانی تعلقات کا تاثر ابھررہا ہے۔
لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ آخر -