پیپلزپارٹی کو پنجاب سے مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، محمود الر شید

پیپلزپارٹی کو پنجاب سے مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا، محمود الر شید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ قطر چھوڑیں عرب کے سارے شہزادوں کے خط بھی آجائیں تو بھی نواز شریف پا نا مہ کیس سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہونگے، بلاول آئیں یا آصف علی زرداری پنجاب سے پیپلزپارٹی کو سوائے مایوسی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دبئی سے ملک واپسی پر لاہور کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وہ پلڈاٹ کے زیر اہتمام ہونے والی زراعت و لائیو سٹاک پر دبئی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس پاکستان پہنچے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ملکوں کے نمائندوں اور ماہرین نے شرکت کی۔ قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں زراعت و لائیو سٹاک سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور تجربات سے استقادہ حاصل کرے تاکہ اسکا براہ راست فائدہ دونوں ملکوں اور اسکے عوام کو حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول آئیں یا آصف علی زرداری پنجاب سے پیپلزپارٹی کو سوائے مایوسی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی صرف سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اورتحریک انصاف پنجاب سمیت ملک بھرمیں مقبولیت اور عوامی حمایت حاصل کر چکی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -