وزیراعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف آج(منگل) ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔اپنے دورے کے موقع پر وہ کراچی میں منعقدہ دفاعی ساز وسامان سے متعلق بین الاقوامی نمائش ایکسپو 2016 کا افتتاح کریں گے، اس کے علاوہ وہ گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کی عیادت بھی کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ملاقات کریں گے،ملاقات میں کراچی آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاجائیگا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم وفاقی حکومت کے تعاون سے بننے والے گرین لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیں گے۔