پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں ،محنت کشوں اور تاجروں کیلئے آواز اٹھائی :لیاقت شباب

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں ،محنت کشوں اور تاجروں کیلئے آواز اٹھائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ( بیورورپوٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نئے جذبے اور نئے ولولے کے ساتھ شہید بابا زوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بینظیر بھٹوکے ویژن و پروگرام کو لیکر سیاست کے میدان میں عملی طور پر سر گرم ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں ہیں 3ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے ،کچکول توڑ نے کا وعدہ کرنے والے اور خیبر پختونخوا میں 3ماہ کے اندر تبدیلی لانے والی جماعتیں اپنے وعدوں کو ایفا کرنے میں برُی طرح ناکام ہوچکی ہیں اور ان ہی وعدہ خلافیوں کے باعث پاکستان کے عوام دونوں سیاسی جماعتوں سے متنفر ہوچکے ہیں 27دسمبر کے بعد بلاول بھٹو کے 4مطالبات پورے نہ ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک میں ناکام حکومتوں کے خلاف لانگ مارچ شروع کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر کالونی امان گڑھ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی کے 14کے جنرل سیکرٹری سعید اللہ خان اور شاہدمندوری نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ( ن) لیبر کالونی امان گڑھ اورپی ٹی آئی یوتھ کی پوری تنظیم اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر اپنے ساتھیوں ااور خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا لیاقت شباب نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں اس ملک کے نوجوانوں ، کسانوں ،محنت کشوں اور چھوٹے تاجروں کی سیاسی جماعت ہے جس کی ملک وقوم کیلئے خدمات اور قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اس لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ہر دور میں اس ملک کے نوجوانوں ، محنت کشوں اور چھوٹے تاجروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک بار پھر کراچی سے لیکر خیبر تک ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر اُبھرے گی۔