ملاکنڈ میں لوٹ مار اور کرپشن کا دور گزر چکا ہے :شکیل ایڈ ووکیٹ

ملاکنڈ میں لوٹ مار اور کرپشن کا دور گزر چکا ہے :شکیل ایڈ ووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ مالاکنڈمیں لوٹ ماراورکرپشن کادورگزچکاہے پارٹی میں روز بروز لوگوں کی شمولیت کی وجہ سے مخالفین کے اوسان خطاہوچکے ہیں اوراب وہ عوام کاسامنا بھی نہیں کریں گے کیونکہ ان لوگوں نے حجاج کرام کوبھی نہیں بخشاگیاتھااوران لوگوں کی بددعائیں ان کولگی ہوئی ہے شکست ان کامقدرہوگی ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزتھانہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پردرجنوں لوگ مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔تقریب سے ممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخان نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کامقصداقتدارکے حصول نہیں بلکہ ملک سے کرپشن کے نظام کاخاتمہ ہے اورجس کیلئے اخری حدتک جائیں گے کیونکہ جب تک ملک میں کرپشن کانظام موجود ہواس وقت تک ملک ترقی کے راہ پرگامزن نہیں ہونگے کیونکہ چندچوروں نے پاکستان کے سولہ کروڑعوام کویرغمال کردیاہے مگراب ان کی رسوائی کاوقت اچکاہے اورعوام نے ان چوروں کوپہچان لیاہے کیونکہ اب ہرگلی میں شوراورنوازشریف چورہے کے نعرے ارہی ہے انہوں نے کہاکہ عوام کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحدہوجائیں انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے حجازمقدس کیلئے جانے والے حاجیوں کوبھی نہیں بخشاگیاتھا ان کی بددعائیں بھی ان کولگی ہوئی ہے۔