ملکی ترقی کیلئے فنی تربیت کے شعبہ کا کلیدی کردار ہے، سکندر بوسن

ملکی ترقی کیلئے فنی تربیت کے شعبہ کا کلیدی کردار ہے، سکندر بوسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) پاکستان کی ترقی کے لئے فنی تربیت کے شعبہ کا کلیدی کردار ہے کیونکہ ہمارا مستقبل ہنر اور مہارت کے فروغ سے وابستہ ہے ‘ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سکندر بوسن نے وزیر اعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ۔3میں تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کے مابین ملتان ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹرمیں ہنر مندی مقابلوں کی تقریب تقسیم ا نعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
نے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام سے ہزاروں خاندان مستفید ہونگے ‘ انہوں نے صنعتکاروں اور آجروں سے کہا کہ وہ ملک میں بیروزگاری کے خاتمے کے لئے بھرپور حصہ ڈالیں ‘ اس موقع پر نیو ٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ نوجوان خالی ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر روزگار کی تلاش میں وقت برباد مت کریں اورہنر سیکھیں کیونکہ ہنر سے ہی ان کے گھروں میں خوشحالی آئے گی ‘انہو ں نے کہا کہ دسمبر میں صوبائی سطح پر ہنر مندی کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے ‘ انہوں نے مزید کہا کہ 2017سے نیو ٹیک ایک لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق جدید فنون میں فنی تعلیم فراہم کرے گا ‘انہوں نے بتایا کہ نیو ٹیک نے ہنر مندی کی جانچ اور امتحان کا جدید ترین نظام شروع کر دیا ہے ‘تقریب میں بریگیڈیئر عبید الرحمٰن‘ آرپی او ملتان سلطان اعظم ‘ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان‘ کرنل ناصر سلیم سمیت بڑ ی تعداد میں صنعتکار اور آجر موجود تھے‘ دریں اثنا بیوٹیشن کے مقابلے میں ارفعہ سجاد نے اول اور بشریٰ عاشق نے دوسری پوزیشن حاصل کی ‘دیگر مختلف مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ‘ اول آنے والوں کو 25000‘دوئم 20000اور سوئم آنے والوں کو 15000روپے انعام دیا گیا۔
سکندر بوسن