مصطفی کمال کا حسن سد پارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مصطفی کمال کا حسن سد پارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سد پارہ کی طویل علالت کے بعد انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کو ہ پیمائی میں دنیا بھر میں شہرت پائی اورپاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ،انہوں نے حسن سدپارہ کے اہل خانہ سے سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن سدپارہ نے حکومتی سرپرستی کے بغیر اپنے شوق و لگن سے نہ صرف کوہ پیمائی میں اپنا نام روشن کیا بلکہ پاکستانیوں کا سربھی فخرسے بلند کیا ،انہوں نے کہا کہ حسن سدپارہ پاکستان کا فخر تھے اور ان کی فتوحات کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ، سید مصطفی کمال نے حسن سدپارہ کی مغفرت ، دراجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔