سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک تیزی سے ترقی کریگا،سید ساجد سلیم

سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک تیزی سے ترقی کریگا،سید ساجد سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رُکن قومی اسمبلی سید سا جد سلیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
شریف کی کا میاب پالیسیوں کی بدولت سی پیک منصوبے کا افتتاح ہو چکا ہے اور اب ملک تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گا مزن ہو گا ، ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی راؤ محمد وکیل کے بھتیجے مقامی تاجر راؤ طیب جمیل کی شادی خانہ آبادی کے موقعہ پر دعوت ولیمہ کے بعد مسلم لیگی ورکروں اور صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا دعوت ولیمہ میں ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید ، ایم پی اے چودھری محمد یوسف کسیلیہ ، ایم این اے طاہر اقبال چودھری کے بھائی امیدوار چیئرمین ضلع کونسل زاہد اقبال چودھری ، لیگی رہنما میاں آصف خورشید ، یوسی چیئرمینز اختر نواز بھٹی ، راؤ ندیم اختر، سردار خالد ڈوگر ، رانا شاہد سرور، رانا غیاث الدین ،سید نا صر بخاری ، مہرمحمد شبیر سیال ، پرویز اختر بھٹی ، شیر خان زمری ، راؤ خلیل احمد ، حاجی محمد یار گھبیسر ، وہاب بلوچ ، ایس ایچ او ملک طا ہر عزیز ، چودھری ریا ض احمد نمبردار ، رانا حفیظ الرحمن ، عدیل انور ، میاں ساجد منظور ، ابوبکر ، مہر اخترنول ، ٹی ایم او امتیا ز جوئیہ ، محمد حسین دولتانہ نمبردار لڈن سمیت تاجروں ، وکلاء ، سیا سی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔